ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

اداکاراؤں کیخلاف جو قابلِ اعتراض مواد ہٹاسکتے تھے وہ ہٹادیا،پی ٹی اےکا عدالت میں جواب

datetime 26  جنوری‬‮  2023 |

کراچی(این این آئی) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاراؤں کا جو قابلِ اعتراض مواد سوشل میڈیا سے ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد اپ لوڈ کرنے سے متعلق معروف اداکاراؤں مہوش حیات

اور کبریٰ خان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں پی ٹی اے، وفاقی حکومت اور ایف آئی اے نے اپنے جواب جمع کرائے۔جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے سماعت کے دوران سوال کیا کہ مواد ہٹانیکی ہدایت کی تھی، کیا ہٹا دیا گیا؟ اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ مہوش حیات کا بیان لے لیا ہے،کبریٰ خان کا بیان لینا ہے۔سائبر کرائم ونگ کے افسر نے بتایا کہ پی ٹی اے کو مواد ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے جب کہ تفتیشی افسر نے کہا کہ متعلقہ مواد جلد ہی ہٹا دیا جائے گا۔پی ٹی اے نے جواب دیا کہ قابل اعتراض مواد جو خود ہٹا سکتے تھے وہ ہٹا دیا گیا، جو مواد بیرون ملک سیہٹایا جانا ہیاس کے لیے متعلقہ حکام سیرابطہ کیا ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے نے شکایتی نمبرز جاری کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، جلد ہی مواد ہٹا دیا جائے گا اور تحقیقات کرلی جائیں گی۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…