جمعہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2024 

جرمن سافٹ ویئر کمپنی نے پاکستانی طلبہ کو خوشخبری سنا دی

datetime 25  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کنٹری منیجنگ ڈائریکٹر SAP پاکستان ثاقب احمد نے منگل کو کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کلاؤڈ مائیگریشن کے کردار اور اس سے کاروبار میں آنے والی بہتری کو اجاگر کیا۔ ڈیجیٹل تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے کلاؤڈ مائیگریشن ضروری ہے، جو کم لاگت میں موثر طریقے

اور اچھے انداز میں محفوظ آئی ٹی ماحول کی فراہمی کے ساتھ ایپلی کیشن اور ڈیٹا کو منظم کرتا ہے۔ SAP نے پاکستان کے تقریباً تمام کاروباری طبقات میں اپنی اہمیت کو منوایا ہے،یہ ڈیجیٹل سلوشنز نہ صرف کاروبار میں آسانی اور اْس کی رسائی میں اضافہ کرتے ہیں، بلکہ اْس کے شیئر ایوولیٹو ڈیٹا کی پیش رفت کو کئی گنا تیز کرتے ہیں، جو آگے بڑھنے کا صاف اور واضح نقشہ پیش کرتے ہیں۔ثاقب احمد نے کاروباری اداروں کیلئے کلاؤڈ مائیگریشن اور ڈیٹا بیک اپ کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں نے کووڈ 19 کے بعد ٹیکنالوجی کے استعمال میں اضافہ کردیا ہے، جس سے کلاؤڈ کمپیوٹنگ وقت کی ضرورت بن گیا ہے،پاکستانی کمپنیاں بڑے کار ساز اداروں سے لے کر چھوٹے سائز کے کاروبار تک SAP سافٹ ویئر استعمال کر رہی ہیں۔ SAP حکومتی اداروں کے ساتھ بھی کام کر رہا ہے تاکہ اچھے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے ایوولیٹو آپشن کے ساتھ وقت پر موثر اقدامات کیے جاسکیں۔ انہوں نے فیصلہ سازی کیلئے SAP سلوشنز کی خوبیوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سی ای اوز کے بہترین فیصلوں میں صحیح ڈیٹا کی فراہمی بہت اہمیت کی حامل ہے،SAP کی تجزیات پر مبنی پیش گوئیاں فیصلوں کے لیے بہترین اور قابل عمل ٹول ہے۔ ثاقب احمد نے کہا کہ SAP کی قابل بھروسہ سلوشنز اپنے صارفین کے لیے موزوں سلوشنز فراہم کرتے ہیں، کیوں کہ ہمارا مقصد چھوٹے بڑے تمام اداروں کو بغیر کسی رکاوٹ کے ڈیجیٹل تنظیم نو میں مدد فراہم کرنا ہے،

اس لیے SAP مخصوص صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے منفرد سلوشنز فراہم کرتا ہے تاکہ صحیح معنوں میں کاروبار کو ترقی اور توسیع دی جاسکے۔ سیکیورٹی کے سوال پر ثاقب احمد نے یقین دہانی کرائی کہ سافٹ ویئر کی انسٹالیشن سیکیورٹی کے تمام امور کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جاتی ہے۔ سائبر چوری اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں

سے نمٹنے کے لیے SAP کا ڈیجیٹل ماحول مضبوط و مستحکم ہے۔انہوں نے کہا کہ SAP پاکستان دنیا کو اچھے انداز میں چلانے اور لوگوں کی زندگیوں میں ممکن حد تک بہتری لانے میں مدد فراہم کرنے کے واضح وڑن کے ساتھ کام کرتا ہے۔ SAP ایک ایسے ڈیزائن اور ورک فلو کو یقینی بناتا ہے جو صارفین (کمپنی اور صارفین) کی زندگیوں پر مثبت اثر ڈالتا ہے۔

کلاؤڈ سلوشنز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ثاقب احمد نے کلاؤڈ پر دستیاب لامحدود اسپیس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کیوں کمپنیوں کو ڈیٹا کی ہر وقت دستیابی اور حفاظت کے لیے کلاؤڈ سلوشنز پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ کلاؤڈ سلوشنز ایک مضبوط نیٹ ورک فراہم کرتے ہیں اور صارفین کے لیے کم خرابیوں کے ساتھ ایک ہی پروجیکٹ پر کام کرنا ممکن بناتے ہیں۔

یہ آسان رسائی، قابل ٹریک ڈیٹا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے ساتھ کم سے کم لاگت میں کلاؤڈ سلوشنز کے ذریعے ڈیٹا کی حفاظت یقینی بنانے والے اہم عنصر میں سے ایک ہے۔کلاؤڈ سلوشنز کا انتخاب کرنے سے انتظامیہ کو لاگت کے ساتھ ساتھ کام کے دائرہ کار پر بھی کنٹرول حاصل ہوجاتا ہے۔ ادارے اپنی کاروباری ضرورت کے مطابق سلوشنز کو مختلف حصوں میں خریدسکتے ہیں

اور ٹیم کے اراکین کو ادارے میں اْن کے کردار اور ذمہ داریوں کے مطابق فرائض تفویض کرسکتے ہیں۔ثاقب احمد نے کہاکہ انتظامیہ کی تبدیلی ڈیجیٹل تنظیم نو میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، کیوں کہ ملازمین اسے اپنی ملازمتوں کے لیے خطرہ محسوس کرتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ڈیجیٹل تنظیم نو کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔ اس رائے کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ڈیجیٹل تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔ موجودہ کاروباری ماحول کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل طور پر مضبوط بنانے کے لیے متعدد تعلیمی اداروں کے طلباء کو مفت تربیت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ایس اے پی نے تمام جامعات کو اسٹوڈنٹ زون پروگرام میں شمولیت کی پیشکش کردی ہے۔ اسٹوڈنٹ زون کے تحت جامعات کے طلباء کو ایس اے پی سافٹ وئیر میں رسائی اور تربیت دی جائے گی۔کم لاگت اور مختلف شعبوں کے لیے موثر سلوشنز کی فراہمی کی وجہ سے پاکستان میں کلاؤڈ کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھانا ملک کے مفاد میں ہے۔ SAP اس اقدام میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، کیونکہ اس کے سلوشنز سائبر سیکیورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عالمی سیکیورٹی معیارات کے عین مطابق ہیں۔

موضوعات:



کالم



دس پندرہ منٹ چاہییں


سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…