ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بورڈ نے سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کو جارحانہ بیانات دینے سے روک دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سزا یافتہ سابق قومی کرکٹر محمد آصف کو جارحانہ بیانات دینے سے روک دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اپنے لئے مزید مسائل پیدا نہ کریں اور بحالی پروگرام پر توجہ ملحوظ رکھیں۔یہ ہدایات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جبکہ محمد آصف نے سزا یافتہ کھلاڑیوں پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ جو لوگ چاہتے ہیں کہ ہم ٹیم میں نہ آئیں وہ خود بھی باہر ہو سکتے ہیں۔بورڈ کے ذرائع کے حوالہ سے ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے ارکان میں محمد آصف کے رویہ پر تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ ان کے ساتھ سزا پانے والے محمد عامر اور سلمان بٹ بیانات سے گریز کر رہے ہیں جبکہ محمد آصف بیانات دے رہے ہیں جس سے یہ تاثر بھی ابھر رہا ہے کہ انہوں نے اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا۔

مزید پڑھئے: کورٹ فیس میں اضافے پر 50 مجسٹریٹس مستعفی

رپورٹ کے مطابق بورڈ نے ان کھلاڑیوں کے لئے جو لائحہ عمل جاری کیا ہے اس میں بھی زور دیا گیا ہے کہ یہ کھلاڑی اپنی تربیت کے دوران معذرت خواہانہ رویہ اپنائیں گے تاکہ دیگر ساتھی کھلاڑی انہیں قبول کرنے پر تیار ہو جائیں۔ذرائع کے مطابق محمد آصف سے کہا گیا ہے کہ وہ سابق کھلاڑیوں کے بارے میں بھی جارحانہ بیانات دینے سے گریز کریں جو ان کی ٹیم میں واپسی کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ سابق کپتان رمیز راجہ سب سے زیادہ کھل کر ان لوگوں کو ٹیم میں واپس لانے کی مخالفت کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے ملک و قوم کو بدنامی دیکھناپڑی ہے اس لئے ان کی کتاب میں ان لوگوں کے لئے معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…