کراچی (آئی این پی)پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق بجلی کے بریک ڈائون کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔صوبائی چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالماجد کا کہنا ہے کہ 50 فیصد پیٹرول پمپس پر پیٹرول اور ڈیزل ختم ہوچکا ہے۔
جنریٹرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل لینے والوں کا پیٹرول پمپس پر رش لگ گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں بجلی کا طویل بریک ڈان ہوا، کراچی سے پشاور تک، گلگت سے گوادر تک کسی شہر کسی گاں کسی محلے میں بجلی نہیں تھی۔صبح ساڑھے 7 بجے بریک ڈان ہوا ابھی تک لوگ بجلی سے محروم ، دن بھر لوگوں نے بجلی کیبغیر گزارا ، مجموعی طورپر ملک بھر میں بجلی کی بندش کو 24 گھنٹوں سے زائد وقت گزر گیا اس دوران پشاورسے وارسک ڈیم سے بجلی بحالی کی ایک کوشش ناکام بھی ہوئی۔ دن میں ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ پورے ملک میں ایک یونٹ بجلی بھی نہیں تھی۔وزیر توانائی خرم دستگیر کا اس حوالے سے کہنا ہےکہ ملک بھر میں بجلی کی بحالی کیلیے رات 10 بجے تک ڈیڈلائن مقرر کی ہے، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سکھر میں بجلی تقسیم کارکمپنیزکوبجلی جزوی بحال کی ہے جب کہ واپڈا اور کے الیکٹرک کو بجلی کی جلد از جلد بحالی کیلئے قریبی رابطے میں ہیں، کوشش ہے کہ طیکردہ ڈیڈلائن سے قبل بجلی بحال کردی جائے۔