بدھ‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ملکی صورتحال کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے ، عدلیہ نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے، رانا تنویر حسین کا دعویٰ

datetime 22  جنوری‬‮  2023 |
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مریدکے /نارنگ منڈی ( این این آئی)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ملکی صورتحال کی ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہے اور عدلیہ نے بھی اس میں اپنا خوب حصہ ڈالا ہے ،پاکستان کو مشکلات سے نکالنا ہماری ذمہ داری ہے اورملک کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے سٹی پریس کلب مریدکے کے نومنتخب چیئرمین اے حمیدجہلمی ،

صدر رانا جعفر ،جنرل سیکرٹری قمر منیر اور دیگر عہدیداروں کی حلف برداری تقریب سے خطاب اورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر انہوںنے لوگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عدلیہ نے مصلحت کے تحت ایسے فیصلے بھی کئے جو قانون اور آئین سے ہٹ کر تھے ،ایک منتخب وزیر اعظم کو غیر آئینی طریقے سے حکومت سے نکالا گیا ۔انہوں نے کہا اسٹیبلشمنٹ نے بھی آئین سے ہٹ کر کام کئے ہیں اورآئین سے بڑھ کر دخل اندازی کی۔ انہوںنے ایک نجی ٹی وی کے ڈائریکٹر نیوز اور دیگر صحافیوں کیخلاف درج سنگین مقدمات اور ارشد شریف شہید کے قاتلوں کی گرفتاری نہ ہونے پر کہا کہ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور ایسے قوانین لے کر آئے ہیں کہ صحافت مزید آزاد ہو ۔انہوں نے کہا عمران خان نے پونے چار سال میں ملک کی معیشت سیاست اور ملک کی ساکھ کا بیڑہ غرق کردیا ،اب بھی ملک کو غیر مستحکم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ،مگر یہ جان لے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا ،ہم نے پاکستان کو نہ صرف ڈیفالٹ سے بچا لیا ہے بلکہ آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت مستحکم ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سب سے بڑی جماعت ہے ،پنجاب اسمبلی کے انتخابات میں کلین سویپ کریں گے ،پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں اگر دیگر اتحادی جماعتوں نے حصہ لیا تو باہم مشاورت سے ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان دوبارہ اقتدار میں آنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ،

اب وہ کبھی اقتدار میں نہیں آسکتا کیونکہ قوم اس کا چہرہ پہچان چکی ہے ،اس سے ملک و قوم کوخیر کی کوئی توقع نہیں ،عمران جو دعوے کررہا ہے کہ ہمارے ارکان ان سے رابطہ میں ہیں وہ سن لے اگر پونے چار سال اس کے قتدار میں ہم نے اس کے ناجائز مقدمات کا سامنا کیا اس وقت لوگ نہ ٹوٹے تو اب کیسے نواز شریف اور شہباز شریف کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا آج جو مہنگائی بے روزگاری معیشت کا برا حال ہے عالمی سطح پر ملک کی ساکھ کو جو نقصان ہے اس کا عمران خان ذمہ دار ہے ،حکومت نے ملکی مفاد میں عمران سمیت سب جماعتوں کو دعوت دی آئیں اورمل کر پاکستان کی خوشحالی کیلئے کام کریں مگر عمران خان نے پاکستان اور عوام کا نقصان کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…