محکمہ موسمیات نے سردی کی لہر کا نیا الرٹ جاری کردیا

22  جنوری‬‮  2023

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے شہر قائد کیلئے کولڈ ویو (سردی کی لہر) کا نیا الرٹ جاری کردیا۔ دیہی سندھ کے اضلاع میں اتوار اور کراچی میں پیر سے سردی کی شدت بڑھے گی جبکہ جمعے کو کراچی میں کم سے کم پارہ 14 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25.2 ڈگری ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں بند ہیں جبکہ بلوچستان کی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی اور صبح کے وقت ہلکی دھند کے سبب حد نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔صوبہ سندھ میں 22 جنوری سے سردی کی ایک نئی لہر آنے کا امکان ہے اور بالائی سندھ کے اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت 4 سے6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی شدت پیر سے بڑھنے کا امکان ہے جس کے دوران کم سے کم پارہ 5 ڈگری تک گرسکتا ہے اور شہر میں مغربی ہواؤں کے زیراثر بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ سردی کی لہر کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہفتے تک برقرار رہ سکتی ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کی تین روزہ پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روز کے دوران شہر بلوچستان کی شمال مشرقی اور مشرقی ہواؤں کے زیراثر رہ سکتا ہے اور اس دوران مطلع سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے،گزشتہ روز کم سے کم پارہ 10 سے 12 ڈگری جبکہ اتوار کو کم سے کم پارہ 9 سے 11 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…