بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہشمند

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل بھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کے خواہمشندوں میں شامل ہوگئے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے ساتھ کام کرکے بہت تجربہ حاصل کرچکا ہوں، اگر پاکستانی ٹیم کے ساتھ بطور کوچ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور اس میں

بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔ غیر ملکی کوچز کو جتنے پیسے دیئے جاتے ہیں، اس سے کم معاوضہ بھی پاکستانی کوچز کو ملے تو وہ بھی ٹیم کو بلندیوں پر پہنچا سکتے ہیں۔شہرہ آفاق اسپنر نے ملک میں کوالٹی اسپنرز نہ ہونے کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اسپن بولنگ کے شعبے نے پاکستانی ٹیم کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کیا، اب ایسا کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی، جب تک اچھے اسپنرز نہیں ہوں گے تب تک توقعات کے مطابق نتائج نہیں ملیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے پاس اسپنرز ہیں، ان پر ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، نوجوان اسپنر ابرار احمد کو بھی بولنگ کرتے ہوئے دیکھا ہے، پی ایس ایل میچز کے دوران ان کے ساتھ خود کام کروں گا تاکہ ان کی بولنگ میں مزید کاٹ لائی جا سکے۔سعید اجمل نے کہا کہ پاکستانی پچز پر تنقید درست نہیں، ایک اچھا اسپنر وہی ہوتا ہے جو ہر طرح کی پچز پر ٹرن کروا سکے۔ ٹیسٹ میچز میں فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی تسلی بخش دکھائی نہیں دی، ٹیسٹ کرکٹ میں بہتری کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔دوسرا کے موجد جادوگر اسپنر نے کہا کہ کپتان کی تبدیلی مسائل کا حل نہیں، بابر اعظم کو سمجھانے کی ضرورت ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…