بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

عمران خان کو تحریک انصاف کا پیٹرن انچیف بنائے جانے پر غور

datetime 21  جنوری‬‮  2023 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان کو پارٹی کا پیٹرن انچیف بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق صدارت سے ہٹائے جانے کے قانونی امکانات کائونٹر کرنے کے لئے تحریک انصاف نے جوابی پلان آف ایکشن تیار کر لیا۔ عمران خان نئے عہدے کے

تحت بھی تمام تر اختیارات کے ساتھ پارٹی امور کی سربراہی جاری رکھ سکیں گے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر قیادت نے عمران خان کے خلاف ہر حربہ ناکام بنانے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان کے خلاف ممکنہ اقدام کی صورت میں عہدہ بنایا جائے گا، نئے عہدے کے لیے پارٹی آئین میں تبدیلی ضروری نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس جواد حسن کی سربراہی میں سنگل بینچ نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی الیکشن کمیشن کی درخواست کے خلاف چیف جسٹس کو لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل دیا گیا جس میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن شامل تھے۔اس کیس میں سنگل بینچ نے پہلے ہی الیکشن کمیشن کو عمران خان کی جانب سے مالی اثاثے چھپانے اور حقیقت پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا بیان جمع کرانے پر حلقہ این اے 95(میانوالی ون)سے نااہل ہونے کے بعد انہیں پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…