اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

ادرک کے پانی کے ذریعے پیٹ کی چربی اور دردوں سے چھٹکارا ہمیشہ کیلئے ، طریقہ کار جان لیں

datetime 20  جنوری‬‮  2023 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)دوائی چھوڑئے ادرک کا استعمال کریں۔ اور بیماریاں بھگائے ادرک ایک خوشبودار جڑ کہلاتی ہے۔ اس کا استعمال کھانوںمیں کثرت سے ہوتا ہے۔ اس سے کھانوں میں ذائقہ اور خوشبو آتی ہے۔ لیکن اس کے ساتھ اس میں ایسی جادوائی اوصاف ہیں۔ جس کا جان کوئی بھی اس کا استعمال ترک نہیں کرے گا ۔ اگر آپ موٹاپے اور جوڑوں کے درد سے پریشان ہیں

’ادرک کا پانی‘ وہ مفید نسخہ ہے جو آپ کو ہر صورت آزمانا چاہئیے۔کیونکہ ان مسائل کے حل کے لئے شاید ہی اس سے بہتر کوئی اور چیز ہو۔ ویب سائٹ ’کنسیڈر ہیلتھ‘ کے مطابق ادرک کا پانی خون میں لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور یوں خون کے بہاؤ کو متوازن کرتا ہے۔ یہ کولیسٹرول کے لیول میں کمی کرتا ہے اور جوڑوں کے درد، سوزش اور سوجن سے نجات دلتا ہے۔ یہ نسخہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو آپ کے جسم کی صفائی کرتا ہے اور کئی طرح کی بیماریوں، حتیٰ کہ کینسر جیسی بیماری کے خلاف بھی مدافعت پیدا کرتا ہے۔ اسے تیار کرنے کیلئے پہلے ڈیڑھ لٹر پانی کو ابال لیں اور جب یہ ابلنا شروع ہوجائے تو اس میںادرک کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ڈالیں۔ اسے کچھ دیر کیلئے ابلنے دیں اور پھر چولہے سے اتار کر اسے تقریباً 15 منٹ کیلئے پڑا رہنے دیں۔ جب یہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس ملا لیں۔ بہترین نتائج کے لئے دن میں دو بار یہ مشروب پئیں۔ اس کا استعمال صبح کے وقت نشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے کریں۔ یہ جہاں موٹاپے اور جوڑوں کے درد کا خاتمہ کرتا ہے۔ وہیں ہمارے مدافعتی نظام کو طاقتور بناتا ہے، نزلہ و زکام سے بچاتا ہے، دوران خون کو متوازن کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہاضمے کو درست کرتا ہے اور خوراک کے اجزاءکو ہمارے جسم میں جذب ہونے میں بھی مدد دیتا ہے۔ اس کا کچھ ہفتوں تک مسلسل استعمال رکھیں یہ جسم سے زائد چربی کو نکالتا ہے اس کے ساتھ زائد مادوں کو بھی خارج کرتا ہے جسم کو زہرلے مادوں سے محفوظ رکھتا ہے اور انسان کو صحت مند بناتا ہے ۔ اس لئے اپنی اچھی صحت کے لئے اس کا استعمال اپنے روز مرہ خوراک میں رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…