پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی متوقع نااہلی کا خطرہ ، پی ٹی آئی نے پلان بی تیار کر لیا

datetime 20  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ نااہلی کے ڈر سے پلان بی تیار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی نااہلی اور پارٹی چیئر مین شپ سے ہٹائے جانے کے ڈر سے حکمت عملی تیار کر لی ہے ،

نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق ذرائع کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی آئین میں جنرل کونسل کی منظوری سے ردوبدل کیا جائے ، عمران خان کی سربراہی کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹا کر پارٹی کا پیٹرن ان چیف بنا دیا جائے تاکہ عدالتوں سے نا اہلی کی صورت میں عمران خان مکمل اختیارات کے ساتھ پارٹی امور چلا سکیں، دوسری جانب قومی اسمبلی میں واپسی یا پھر مکمل استعفوں پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، 27جنوری کو قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت پر بھی اتفاق ہوا ہے لیکن سپیکر سے رابطہ کرنے کے بجائے براہ راست اجلاس میں شرکت کی جائے، اجلاس میں شرکت کے بعد سپیکر سے رابطہ کر کے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…