الجریز(آئی این پی)الجزائر میں خرگوش کے نام پر بلی کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الجزائر کی انتظامیہ نے شہریوں کے لیے انتباہ جاری ہے کہ وہ گوشت خریدتے ہوئے خیال رکھیں کیوں کہ ملک میں کچھ مقامات پر خرگوش کے نام پر بلی کا گوشت فروخت ہو رہا ہے،رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ نے عوام کو کہا ہے کہ وہ خرگوش کا گوشت خریدتے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ خرگوش کا سر اور ٹانگیں گوشت کے ساتھ اس وقت موجود ہوں،دوسری جانب قصائیوں کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہے کہ وہ خرگوش کا گوشت فروخت کرتے ہوئے ان کے سر اور ٹانگیں گوشت کے ساتھ منسلک کریں تاکہ تصدیق کی جاسکے کہ یہ گوشت خرگوش کا ہی ہے،حکام کا کہنا تھا کہ بلی کے گوشت کی فروخت کی شکایات پر تحقیقات جاری ہیں۔