پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی بیٹر کو ڈبل سنچری پر مبارکباد پر پاکستانی صارفین نے کامران اکمل کو آڑے ہاتھوں لے لیا

datetime 18  جنوری‬‮  2023 |

لاہور (این این آئی)بھارتی بیٹر کو ڈبل سنچری پر مبارکباد پر پاکستانی صارفین نے کامران اکمل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ون ڈے کرکٹ میں ایک اور بھارتی بیٹر نے ڈبل سنچری جڑ دی ہے۔بھارتی شہر حیدرآباد میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے میچ میں

بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔349 میں سے 208 رنز بھارتی بیٹر شبمن گِل نے بنائے، اوپنر شبمن گِل 149 گیندوں پر 19 چوکوں اور 9 چھکوں کی مددسے 208 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے ٹوئٹ کے ذریعے شبمن کو مبارک باد دی اور لکھا ناقابل یقین ڈبل سنچری، وا۔۔ شمبن گل دنیا کا اگلا سپر اسٹار۔کامران اکمل کی اس ٹوئٹ نے پاکستانی صارفین کو آگ بگولہ کردیا ہے۔ زیادہ تر صارفین نے کامران اکمل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارتیوں کو حد سے زیادہ مکھن لگا رہے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں کو ہر وقت تنقید کرتے رہتے ہیں۔کچھ صارفین نے الٹا کامران اکمل کو ہی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا اور ان کی وکٹ کیپنگ اسکلز پر سوالات اٹھا دئیے۔ بھارتی بیٹر کو ڈبل سنچری پر مبارکباد پر پاکستانی صارفین نے کامران اکمل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…