جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن بلے کے نشان پر یا ٹریکٹر ؟ جانتے ہیں صحافی کے سوال پر پرویز الٰہی نے کیا جواب دیا؟

datetime 15  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے میں جان کے لالے پڑ جائیں گے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز کو گورنر پنجاب نے خط لکھنا ہے، مجھے نہیں معلوم حمزہ شہباز وطن واپس آ گئے ہیں یا نہیں، آج رات عمران خان سے مل کر تین نام دیں گے۔

پھر تین نام حمزہ شہباز شریف نے دینے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گورنر ان کا ہے اور ہمیں کہا گیا اعتماد کا ووٹ لیں، ہم نے اعتماد کا ووٹ لے کر انہیں سرپرائز دیا، اب انہیں پتا چلے گا جب صدر عارف علوی وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے، انہیں اعتمادکے ووٹ کا کہیں گے تو انہیں جان کے لالے پڑجائیں گے۔صحافی نے پرویز الٰہی سے سوال کیا کہ آپ بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے یا ٹریکٹر کے نشان پر؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ اس سوال کے جواب کیلئے آپ کو تھوڑا صبر کرنا پڑے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم نے اعتماد کا ووٹ لے لیا ہے اب انہیں اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا اور شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہیں ملنا جب کہ نواز شریف نے بھی کہہ دیا ہے کہ الیکشن کروائیں۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کا12واںاجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے ملتان وہاڑی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ملتان سے ٹبہ سلطان پو رتک دو رویہ39کلو میٹرطویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ملتان سے ٹبہ سلطان پور تک دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنے گی۔ملتان سے ٹبہ سلطان تک دو رویہ سڑک کی تعمیر ایک سال میں مکمل ہوجائے گی۔ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک47کلو میٹرطویل دو رویہ سڑک دوسرے مرحلے میں تعمیر کی جائے گی۔

ٹبہ سلطان پور سے وہاڑی تک دو رویہ سڑک ورکس اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ بنائے گا۔ اجلاس میں فیصل آباد چنیوٹ،سرگودھا دورویہ سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیصل آباد چنیوٹ،سرگودھا دو رویہ سڑک پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دو مراحل میں مکمل کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں فیصل آباد سے چنیوٹ تک دو رویہ سڑک کا منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔اجلاس میں نظر ثانی شدہ ماحولیاتی اور سماجی مینجمنٹ سسٹم کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے 11ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…