منگل‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2025 

ایل این جی کی مد میں ملک کو درآمدی فرنس آئل کے متبادل کے طور پر 3 ارب ڈالر سے زائد کی بچت

datetime 12  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اینگرو ایل این جی ٹرمینل نے اپنے آغاز سے اب تک ایل این جی سے لدے 450جہازوں کو کامیابی سے ہینڈ ل کیا ہے جس کے نتیجے میں ملک کو درآمدی فرنس آئل کے متبادل کے طور پر تین ارب ڈالر سے زائد کی بچت ہوچکی ہے۔ واضح رہے کہ 2015میں اینگرو نے ملک کا پہلا ایل این جی ٹرمینل 335دن کی

ریکارڈ مدت میںقائم کیا جواس وقت ملک میں ایل این جی کی کُل درآمدات کا 68فیصد ہینڈل کرتا ہے اور ملک کی روزانہ گھریلوضروریات گیس کا 15فیصد پورا کرتا ہے۔کمپنی سے جاری اعلامیئے کے مطابق ملک کی مایہ ناز کمپنی اینگرو کارپوریشن او ر مائع گیس کوذخیرہ اور ہینڈل کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی رائل ووپاک نے حال ہی میں اسٹریٹجک شراکت داری اور باہمی ترقی کے25 سال مکمل کیے ہیں۔اس شراکت داری سے پاکستان میں توانائی کی حفاظت اور صنعت کاری کو فروغ دینے میں مدد ملی ہے۔ اعلامیئے کے مطابق اینگرو اور رائل ووپاک کے مابین کاروباری اشتراک کاآغاز1997میں ہواجب دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پرپورٹ قاسم پرجدیدی ترین کیمیکل اسٹوریج اور ہینڈلنگ کے کاروباری منصوبے اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈ(EVTL) کی بنیاد ڈالی۔دونوں کمپنیوں کے درمیان تعلقات2018میں مزید مستحکم ہوئے جب رائل ووپاک نے اپنے عالمی ایل این جی پورٹ فولیومیں اضافے کیلئے ایلنجی ٹرمینل پاکستان لمیٹڈ(ETPL)کے 44فیصد شیئر ہولڈنگ حاصل کی۔کمپنی اعلامیئے کے مطابق اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹڈملک میں موجود واحد سہولت ہے جو ایک آپریشن کے تحت کیمیکلز، کرائیوجینک اور ایل پی جی گیس کی بلک اسٹوریج کی خدمات کو یکجا کرتی ہے۔کمپنی کی خطرناک اور خصوصی مائع گیس سے لدے جہازوں کو ہینڈل کرنے کی صلاحیت 0.5ملین ٹن سے بڑھ کر 6ملین ٹن سالانہ تک پہنچ چکی ہے۔

اپنے آغاز سے لیکر کمپنی اب تک ڈائون اسٹریم کیمیکل انڈسٹری میں 2ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرچکی ہے۔پاکستان کی 60فیصد سے زائدبلک کیمیکل کی درآمد اور 55فیصد سے زائدایل پی جی درآمد EVTLکے ذریعے کی جاتی ہے اسی لیے یہ منصوبہ پاکستان میں بڑی صنعتی سرگرمیوں میں کلیدی معاون کی حیثیت رکھتاہے اور ملک میں توانائی کی حفاظت کیلئے اہم کردار ادا کررہاہے

جس سے روزانہ 10 لاکھ گھرانے مستفید ہوتے ہیں۔EVTLاورEETLصحت اورحفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے سالانہ بنیادوں پر تقریباًچار ارب ڈالر مالیت کی فیڈ اسٹاک اور مصنوعات کو بغیر کسی آلودگی یا نقصان کے محفوظ طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں۔یہ منصوبہ گذشتہ پچیس سالوں سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دستیابی (LTI)کے ساتھ آپریٹ کررہا ہے جو عالمی معیارات کے مطابق ایک ریکارڈ ہے۔

اسٹریٹجک شراکت داری کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر رائل ووپاک کے چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او رائل ووپاک ڈک رچل اورصدر ایشیا پیسیفک اور مشرقِ وسطیٰ کرس روبلی نے اینگرو کارپوریشن کے صدر اور سی ای او غیاث خان کے ساتھ ٹرمینل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر غیاث خان نے کہا کہ یہ شراکت داری بہت خاص اور پاکستان میں ایک بہترین مثال ہے کیونکہ تمام جہتوں میں بہت کامیاب رہی ہے۔ اب ہم نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی بڑے منصوبوں کے منتظر ہیں۔

اس شراکت داری میں ہم باہمی احترام اورایک دوسرے سے سیکھنے کی خواہش کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ اس موقع پر رائل ووپاک کے چیئرمین ایگزیکٹو بورڈ اور سی ای او رائل ووپاک ڈک رچل نے کہا کہ ہماری دنیا بھر میں کافی شراکت داریا ں ہیںلیکن پاکستان میں ہماری شراکت داری بہت خاص ہے ہم نہ صرف ووپاک اور اینگروکے درمیان شراکت کے 25سال کا جشن منارہے ہیں بلکہ دونوں کمپنیوں کے درمیان اس دوستی کے بھی 25سال منارہے ہیں۔ میں اینگرو کے ہر فردکا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں وقت کے ساتھ ساتھ دوستی کو فروغ دینے کی اجازت دی اور یہ کہ ہم نے EVTLاور ELENGYجیسے منصوبوں پر پراعتماد انداز میں کام کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…