اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم اکرم کے خلاف ایک شہری نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں درخواست دائر کر دی۔تفصیلات کے مطابق محمد فیاض نامی شہری نے لاہور میں این سی سی آئی اے کو جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وسیم اکرم ایک بھارتی بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسڈر بنے ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی جانب سے “باجی” نامی اس پلیٹ فارم کے ساتھ معاہدہ جوئے کو فروغ دینے کے مترادف ہے، جو عوامی مفاد کے خلاف اور قابلِ اعتراض عمل ہے۔