ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

بڑھتی مہنگائی اور مہنگا مٹیریل سرکار کے لیے بھی درد سر بن گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2023 |

مکوآنہ ( این این آئی )بڑھتی مہنگائی اور مہنگا مٹیریل سرکار کے لیے بھی درد سر بن گیا، ٹھیکیداروں نے مٹیریل مہنگا ہونے پر پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام پر کام کرنے سے ہی انکار کردیا۔اے ڈی بی بینک پنجاب حکومت کو فیصل آباد سمیت بیشتر اضلاع کی ترقی،

خوبصورتی اور واٹر سپلائی سمیت سیوریج کے نکاس کے منصوبوں کیلئیآسان شرائط پر قرض دے رہا ہے، لیکن ملک بھر میں مہنگائی کے طوفان کے سبب اب کنٹریکٹرز پراجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کررہے ہیں۔کنٹریکٹرز نے پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری رکھنے کے لیے منصوبے کی لاگت میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ کے تعاون سے فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں شہری ترقی کا پروگرام جاری ہے،کنٹریکٹرز نے پی سی ون میں مٹیریل کے موجودہ نرخوں کے مطابق ترامیم کی شرط رکھ دی ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ بلدیات نے پنجاب سٹیز پروگرام پر کنٹریکٹرز کے مسائل پہ حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ کی لاگت میں ترامیم سے خزانے پر کئی ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا،پراجیکٹ کی لاگت نئے تعمیراتی مٹیریل کے مطابق نہ بڑھائی تو منصوبہ مزید 9 ماہ کے لیے تاخیر کا شکار ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…