بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں نصف بدن تک بالوں سے بھرے بچے کی پیدائش

datetime 31  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنو(این این آئی )بھارت میں ایک عجیب الخلقت بچے کی خبر مشہور ہے جس کے جسم کا نصف حصہ سیاہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں ایک بچے کی پیدائش ہوئی جس کے بدن کا 60 فیصد حصہ بالوں سے بھرا ہے۔ یہ بچہ ایک طبی نقص کا شکار ہے جسیکونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس کہا جاتا ہے۔

اس کی تصدیق ڈاکٹر اکرام حسین نے کی ہے جو بچوں کیماہر ہیں۔بچے کے نصف بدن، بالخصوص پیٹھ پر گہرے، سیاہ اور دبیز بالوں کی ایک پرت چڑھی ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سی ایچ سی ہسپتال بون میں ایک خاتون نے لڑکے کو جنم دیا جو اس کیفیت کا شکار تھا۔کونجینینٹل میلانوسائٹک نے وس میں بدن پر غیرسرطانی اور گہرے سیاہ رنگ کی جلد ہوتی ہے اور جس پر رنگ والے خلیات یعنی میلانوسائٹس ہوتے ہیں۔ تاہم اس جلد پر بال نما جیسی ساختیں بھی ہیں اور دور سے دیکھنے پر انہیں بالوں کیریشوں کا گمان ہوتا ہے۔اطبا کے مطابق 20 سے 50 ہزار بچوں میں سے ایک میں یہ پیدائشی کیفیت ہوسکتی ہے لیکن اس بچیکے بدن کا بڑا حصہ بالوں میں ڈھکا ہوا ہے۔ لیکن اس میں بال غیرہموار انداز میں اگتے ہیں تاہم اس کے شکار افراد کے جلد پر جلن اور چبھن کی شکایت عام ہوگی۔تاہم ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ کیفیت اگرچہ جان لیوا نہیں لیکن بہرحال جلد کے سرطان کا خطرہ موجود ہے۔ تاہم مزید علاج اور تحقیق کیلیے بچے کو لکھنو کے ایک بڑے ہسپتال میں بھیجا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…