پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ولیمسن نے پاکستانی سرزمین پر ریکارڈ بنا ڈالا

datetime 29  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن پاکستانی سر زمین پر سب سے طویل اننگز کھیلنے والے کیوی کھلاڑی بن گئے۔کیوی ٹیم کے کھلاڑی کین ولیمسن نے کراچی ٹیسٹ میں پورے 600 منٹس تک بیٹنگ کی، اس سے قبل مارٹن کرو نے 1990 میں 552 منٹس تک بیٹنگ کی تھی۔یہ پاکستان میں کسی بھی غیر ملکی کی تیسری طویل اننگز ہے،

بھارت کے راہول ڈریوڈ نے راولپنڈی میں 740 اور آسٹریلوی بیٹر مارک ٹیلر نے پشاور میں 720 منٹس وکٹ پر قیام کیا تھا۔کین ولیمسن 600 منٹس بیٹنگ کر کے کراچی میں سب سے طویل بیٹنگ کرنیوالے غیر ملکی ہوگئے ہیں اور وہ کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 200 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔قومی کرکٹ ٹیم کے بولر نعمان علی کے مطابق نیوزی لینڈ کے بیٹسمین کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کے چانس پورے تھے،سیفی بھائی نے کوشش بھی کی لیکن وہ نہ کرسکے۔کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز سرفراز نے کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کے دو مواقع ضائع کیے، میچ کے بعد کی گئی گفتگو میں نعمان علی کے مطابق آؤٹ کرنے کے چانس پورے تھے سیفی بھائی نے کوشش بھی کی لیکن وہ نہیں ہوسکے۔نعمان علی نے کہا کہ گیند بھی لیگ اسٹمپ پر فل تھا جس کی وجہ سے سرفراز کو بھی مشکل ہوئی انہوں نے کوشش کی تاہم وہ نہیں کرسکے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سرفراز احمد نے کین ولیمسن کو آؤٹ کرنے کے دو مواقع ضائع کردیے تھے، سابق کپتان نے ولیمسن کو آؤٹ کرنے کا پہلا موقع 15 رنز پر مس کیا تھا جس کے بعد ولیمسن کھیل کے تیسرے روز تیسری اور چوتھے روز ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…