جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مریخ پر نظر آنے والے کچن آئٹمز نے سائنس دانوں کو حیران کردیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(نیوز ڈیسک) ہرآنے والا دن مریخ پر ایلین کی موجودگی کے نت نئے شواہد سامنے لا رہا ہے جس سے سائنسدانوں کو وہاں زندگی کی موجودگی کا یقین ہونے لگا ہے جب کہ اب ناسا کے خلائی روبوٹ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں تیرتا چمچہ اور باورچی خانے میں استعمال ہونے والی دیگر اشیا زمین پر پڑی نظر آرہی ہیں جس نے سائنسدانوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ناسا کے خلائی مشن کیورسٹی روورز کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر میں فضا میں معلق چمچہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جو 10 سینٹی میٹر لمبا ہے جب کہ ان میں چاپ اسٹک اور کچھ دیگر کچن آئٹمز بھی نظر آرہے ہیں جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ مریض کی سطح پر ایلین موجود ہیں یا پھر کبھی وہاں زندگی موجود رہی ہوگی۔ دی پلینٹری سوسائٹی کی رکن ایملی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی اشیا اس بات کی جانب بھی اشارہ کرتی ہیں کہ مریخ پر موسم کس طرح کا ہے۔چند روز قبل ان مینڈ اسپیس فلائٹ ڈاٹ کام نے دعویٰ کیا تھا کہ ناسا کی تصاویر میں مریخ پر چمچہ تیرتا ہوا نظر آرہا ہے اور اب ایک ہفتے بعد ہی دوسرا چمچہ بھی تصاویر میں واضح طور پر نظرآرہا ہے۔ کچھ سائنس دانوں نے اس نظریئے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی نفسیات ہے کہ جن اشیا کو وہ اپنے اردگر دیکھتا ہے تو مریخ جیسی جگہوں پرموجود چٹانوں کی مختلف شکلیں دیکھ کر وہ انہیں اپنے قریب اشیا جیسا تصور کرتا ہے اسے پیرا ڈولیا کہا جاتا ہے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…