لندن (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے لندن میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سابقہ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ رانا تنویر حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت اب ٹھیک ہے،ڈاکٹروں سے اجازت ملتے ہی وہ جنوری یا فروری میں پاکستان پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سابقہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کے معاشی حالات بارے تشویش میں مبتلا ہیں اور انہوں نے حکومت کی معاشی ٹیم کو اس میں بہتری کے لئے دن رات کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔