جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

وی وانٹ سیفی کراچی سٹیڈیم میں میچ کے دوران نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وی وانٹ سیفی، کراچی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران نعرے لگ گئے، ویڈیو وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو ہوم گرانڈ پر 70 سال میں پہلی مرتبہ انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کیا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ چوتھے روز ختم ہوا جس میں انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی۔میچ کے تیسرے روز ایک ویڈیو سامنے آئی جو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی گردش کررہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تماشائی کرسیوں پر بیٹھے سرفراز احمد کو کھلانے کے لیے نعرے بازی کررہے ہیں۔مداح اونچی اونچی آواز میں کہہ رہے ہیں کہ وی وانٹ سیفی ہمیں سرفراز چاہیے۔ویڈیو پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ،اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر سرفراز سے متعلق کئی دن تک ٹرینڈ چلا، صارفین نے مطالبہ کیا کہ رضوان کو آرام دے کر سرفراز کو ٹیم میں کھلانا چاہیے۔اسی حوالے سے میچ کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس میں کپتان بابر اعظم سے بھی سوال کیا گیا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہماری حکمت عملی چلتی آرہی ہے اور رضوان شروع سے ہی کھیل رہے ہیں، اس لیے فی الحال سرفراز کو نہیں کھلایا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…