لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ( ق) کے چوہدری مونس الہی نے چند پی ٹی آئی رہنمائوں کو اسمبلی کی تحلیل میں تاخیر پر راضی کرلیا،عمران خان نے بھی مونس الہی کے موقف کو تسلیم کیا لیکن فیصلہ نہیں بتایا۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہی نے چند پی ٹی آئی اہم رہنمائوں کو اسمبلی تحلیل میں تاخیرپرمنالیا، مونس الہی اورچند رہنما 2 ماہ تک اسمبلی تحلیل روکنے پر متفق ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کو مونس الہی نے کہا اسمبلی توڑی تو بہت مار پڑے گی، ن لیگ انتظار میں ہے کہ اسمبلی توڑیں اور وہ مشکلات بڑھائے۔عمران خان نے مونس الہی کے موقف کو تسلیم کیا لیکن فیصلہ نہیں بتایا جبکہ تحریک انصاف کے ایک رہنما نے مونس الہی کی مخالفت بھی کی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بعد مونس الہی کی مرکزی عہدیدار سے علیحدہ ملاقات ہوئی، دونوں نے اسمبلی تحلیل کو فروری کے آخر تک مخر کرنے پر اتفاق کیا۔صدر مملکت عارف علوی بھی فوری اسمبلی تحلیل کے خلاف ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 5 میں سے3 رہنماں نیمونس الہی سے اتفاق کیا تاہم پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے۔