جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

جنرل (ر) باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کسے کتنا دبانا اور کسے چھوڑنا ہے، عمران خان

datetime 16  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (آن لا ئن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رول آف لاء نہ ہونے کی وجہ سے ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں، نیب والے کہتے تھے ان کے کیسز میچور لیکن پیچھے سے اجازت نہیں، میں اپنی حکومت میں بے بس تھا، جنرل باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کس کو چھوڑنا کسے اندر کرنا ہے،

کیسزکا فیصلہ جنرل(ر) باجوہ کرتے تھے،شہبازشریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا لیکن سماعت نہیں ہوتی تھی، ملک میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلا کی رول آف لاء کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔عمران خان نے کہا کہ ملک کا سب سے زیادہ اہم سبجیکٹ رول آف لاء ہے، ملک دلدل میں دھنستا جا رہا ہے، ملک میں رول آف لاء ہوگا تو ملک دلدل سے نکلے گا، جس ملک میں رول آف لاء نہیں ہوگا وہاں خوشحالی نہیں آ سکتی، پاکستان میں پچھلے 8 ماہ میں رول آف لاء کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کی مثال نہیں ملتی، آج کسان، تاجر سمیت تمام طبقے خوفزدہ ہیں، گزشتہ 7 ماہ میں جو کچھ ہوا لوگ مایوس ہو چکے ہیں، مایوسی کی وجہ سے لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رول آف لاء شہریوں کو لیول پلائنگ فیلڈ دیتا ہے، ملک میں گزشتہ 8 ماہ میں جنگل کا قانون رائج تھا، اپنی لیگل کمیونٹی سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں اپنی ذمہ داری نبھانا ہوگی، پاکستان میں جنگل کا قانون بن گیا ہے، سارے چوراوپرآ کربیٹھ گئے، 26 سال سے رول آف لاء کی جدوجہد کر رہا ہوں، جب کوئی ادارہ اپنے آپ کو قانون سے اوپر سمجھے تو پھرملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا، حکومت میں ہوتے ہوئے کہتا تھا ان کو این آراو نہیں دوں گا، آج ان لوگوں کواین آراو مل گیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے دورمیں 6 فیصد گروتھ اورکسان خوشحال تھا، ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے مطلب ملک میں مایوسی ہے،

الیکشن کمیشن نے 8 دفعہ ہمارے خلاف فیصلے دیے، ملک کے مافیا کا مقصد ملک میں رول آف لاء کو ختم کرنا ہے، اگرملک میں رول آف لاء ختم ہوا تو ان کے بچے ہم پرحاوی ہو جائیں گے، جب تک زندگی ہے رول آف لاء کے لئے لڑوں گا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا شہباز شریف کے بیٹے نے ملازمین کے نام پر پیسے منگوائے، پہلے منڈی لگا کر رجیم چینج کروائی گئی، حکومت نے آتے ہی پہلا کام یہ کیا کہ اپنے کرپشن کیسز ختم کرائے، سب کے باری باری کرپشن کیسزختم ہو رہے ہیں،

ایسا تو شاید بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا۔ لیگل کمیونٹی کو ہر طرح کا پریشر ڈالنا چاہیے، کوئی بھی مقدس گائے نہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ مغربی جمہوریت میں کوئی تصور نہیں کر سکتا کہ چوری کرنے والوں کو مسلط کر دیا جائے، نیب والے کہتے تھے ان کے کیسز میچور ہیں لیکن پیچھے سے اجازت نہیں، کیسز کا فیصلہ جنرل باجوہ کرتا تھا۔ شہباز شریف کا اوپن اینڈ شٹ کیس تھا لیکن سماعت نہیں ہوتی تھی، ملک میں قانون نہیں طاقت کی حکمرانی ہے، اس وقت ملک کے بڑے بڑے کریمنل باہر بیٹھ کر فیصلے کر رہے ہیں۔ میں اپنی حکومت میں بے بس تھا، جنرل باجوہ فیصلہ کرتے تھے نیب نے کس کو چھوڑنا کسے اندر کرنا ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…