جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف وطن واپسی کیلئے وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے گرین سگنل کے منتظر

datetime 14  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو کب وطن واپس آنا چاہئے؟ اس بارے میں مسلم لیگ (ن) میں مختلف آرا موجود ہیں تاہم نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور بعض دیگر افراد کے گرین سگنل کے منتظر ہیں۔

روزنامہ جنگ میں پرویز بشیر کی خبر کے مطابق پارٹی کے اعلیٰ ذرائع کہتے ہیں کہ اگر اسمبلیاں تحلیل کر دی جاتی ہیں تو پھر نواز شریف فوری طور پر وطن واپس آجائیں گے اور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔نواز شریف کی واپسی کے بارے میں پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے نہ ہی کسی پارٹی کی اعلیٰ سطح پر اس پر غور و خوض کیلئے کوئی مشاورتی میٹنگ ہوئی ہے۔اس میں ایک پہلو یہ ہے کہ وطن واپس آنے کا تمام تر حتمی فیصلہ نواز شریف خود کریں گے، عام رائے یہ ہے کہ وہ جنوری 2023 میں واپس آئیں گے ان کے ساتھ مریم نواز بھی ہوں گی تاہم پارٹی میں کچھ ایسے نظریات کے حامی ارکان بھی موجود ہیں جن کا کہنا ہے کہ واپسی کی ٹائمنگ کا بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ایک سوچ یہ ہے کہ ان کے آنے سے مسلم لیگ (ن) بہت زیادہ مضبوط اور توانا ہوجائے گی۔ پارٹی میں ایک نئی جان پیدا ہو جائے گی۔نواز شریف پارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کو ازسرنو بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور عمران خان کا سیاسی محاذ پر بھی وہی لیڈر ہیں جو مقابلہ کر سکیں گے۔ نواز شریف آ کر کئی مسائل سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…