منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،نوازشریف

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف نے کہاہے کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑی ہیں، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئیگا،خود کرپشن میں ڈوبا شخص دوسروں پر الزام لگا رہاہے،عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات نہیں ثابت شدہ کرپشن ہے،بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ پاکستان اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، میرے خلاف تو ہائی جیکنگ کا کیس بھی بنا گیا تھا، بتائیں کون سی ہائی جیکنگ کی ہے؟نواز شریف نے کہا کہ ہم وہ ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اور موٹرویز بنائیں، بجلی کے منصوبے لگائے، پاکستان کی خدمت کی، عمران خان کسی ایک منصوبے کا نام لیں جس کی بنیاد رکھی ہو اور پایہ تکمیل تک پہنچایا ہو۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ایک شخص خود کرپشن میں ڈوبا ہے اور دوسروں پر الزام لگا رہا ہے، عمران خان اور شہزاد اکبر کو شرم آنی چاہیے، عمران خان پر الزامات نہیں بلکہ ثابت شدہ کرپشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 50 ،50ارب کی کرپشن کی ہے بلین ٹری اور القادر ٹرسٹ کی تفصیلات سامنے آئیں تو رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمیں مفت میں جلاوطنی اور جیلیں بھگتنا پڑیں، اللہ نے ہمیں ہرجگہ سرخرو کیا، یہ جن کو کرپٹ کہتے ہیں ان کو لندن میں عدالتیں سرٹیفکیٹ دے رہی ہیں۔قائد ن لیگ نے کہاکہ عمران خان نے خیبر پختونخوا میں ایک میٹرو بنائی اور اربوں کا خرچہ کیا گیا،اس پر نیب کیس بھی بن گیا، پاکستان میں عمران خان کے خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں،پاکستان میں انکوائریوں کا کام ڈھیلا ڈھالا ہوتا ہے ہفتے کا کام دو سال پر چلا جاتاہے، عمران خان کی گرفتاری کا دن بھی جلد آئے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…