پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

اگر پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑدی تو کیا حکمت عملی بنائی جائے؟،حکمران اتحاد کی سینئر قیادت نے سر جوڑ لئے

datetime 9  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اگروزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑدی تو کیا حکمت عملی بنائی جائے؟،حکمران اتحاد کی سینئر قیادت نے سر جوڑ لئے ۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا، ہر صورت کوشش کی جائے کہ پرویز الٰہی کو انگیج کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکمران اتحادی کی جانب سے تجویز دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب کو انگیج کرنے کیلئے چوہدری شجاعت کو ٹاسک دیا جائے۔حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں آصف زرداری کا کردار اہم ہوگا، پنجاب و پختون خواہ اسمبلیاں ٹوٹنے اور باقی دو صوبوں سے پی ٹی آئی کے جانے بحران پیدا ہوجائیگا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ پنجاب اور پختون خواہ کے انتخابات ہوجائیں، دو صوبوں میں انتخابات ہونے کے بعد ہم حکومت بنالیں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صوبائی حکومتیں بننے سے قومی اسملی انتخابات میں نشستیں زیادہ حاصل کرنا آسان ہوگا، ،خالی ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے انتخابات کرانے کیلئے 20 ارب درکار ہونگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی منظرنامے میں پرویز الٰہی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اگر پرویز الہیٰ اسمبلی نہیں توڑتے تو پی ٹی آئی ارکان کے مستفی ہونے کا آپشن موجود ہے۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان کو استعفے دلانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے آصف زرداری کا کردار اہم ہوگا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری اسلام آباد میں موجود ہیں، اور تمام فریقین سے رابطے میں ہیں، آصف زرداری لاہور جانے کا پلان بنا رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…