جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نےجنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو ایکسٹینشن کیوں دی تھی ؟ سینئرصحافی و اینکر پرسن جاوید چودھری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 6  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر صحافی و اینکر پرسن جاوید چودھری نے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جانب سے مجھے جو ایکٹنشن دی گئی اس کی ضرورت نہیں تھی ،میں نہیں چاہتا تھا کہ مجھے ایکسٹینشن دی جائے اور میں اس کے بارے میں

پہلے سے آگاہ بھی نہیں تھا مجھے اچانک ان کی جانب سے یہ آفر آئی پھر اس کے بعد پروسیس شروع کر دیا میں انکار کرنا چاہتا تھا لیکن اس وقت تک پروسیس بہت آگے نکل گیا تھا میں اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا تھا ۔ سینئر اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ آخر ایسی کیا بات تھی کہ عمران خان جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینا چاہتے تھے؟ جس کا مجھے جواب ملا دلچسپ تھا اس کے جواب کے دو حصے تھے ،پہلا حصہ یہ تھا کہ عمران خان کا خیال تھا کہ افغانستان کے اندر بہت بڑی تبدیلی آرہی ہے کیونکہ امریکی فوج وہاں سے جارہی ہے ۔ ایسے وقت میں جنرل باجوہ کا جانا پاکستان اور افغانستان کیلئے بہت خطرناک ہو گا لہذا عمران خان کا جنرل باجوہ کو کہنا تھا کہ میں آپ کو اس لیے رکھنا چاہتا ہوں جب تک افغانستان سے امریکن فوج کا انخلاء نہیں ہو جاتا آپ کو یہاں رہنا چاہیے ۔ دوسرا وہ جنرل فیض حمید کو بھی اسی لیے رکھنا چاہتے تھے کیونکہ ان کی طالبان کے جتنے مذاکرات ہوئے ہیں ان میں ان کی انوالمنٹ تھی امریکا کیساتھ جتنے معاملات تھے انہوںنے طے کیے تھے اس کے علاوہ ریجن کے اندر جو تبدیلی آرہی تھی جنرل فیض حمید اس کے اندر شامل تھےعمران خان انہیں اس لیے رکھنا چاہتے تھے تاکہ افغانستان میں معاملات حل ہو جائیں ۔ مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…