ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

رقص کرنے والی لڑکیوں کو وائرل کر کے ہم خود اپنا معاشرہ زہریلا کر رہے ہیں، رابی پیرزادہ

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہاہے کہ آج کل مرد عورتوں کی نقل کر رہے ہیں اور عورتیں رقص کر کے مشہور ہو رہی ہیں۔ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے ڈانسنگ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کے وائرل ہونے پر

اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں۔رابی نے کہا کہ جو چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہیے اور جو ہمارا معاشرہ خراب کر رہی ہیں ہم خود لوگوں کو وائرل کر دیتے ہیں جو لڑکے خواتین کی طرح باتیں کرتے ہیں ہم انہیں ایک لیول پر لے جاتے ہیں اور جو خواتین ڈانس کرتی ہیں ہم انہیں وائرل کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خود اپنے معاشرے کو آنے والی نسل کیلئے زہریلا کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ رابی پیر زادہ ایک مرتبہ سوشل میڈیا پر لیک ویڈیوز سکینڈل کا شکار ہو چکی ہیں جس کے بعد انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، اب وہ ایک مصور اور خطاط ہیں جو قرآن پڑھاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…