ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی دستبرداری کے بعد اہم فٹبال ایونٹ کی میزبانی سعودیہ کو ملنے کا امکان

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد ایشین فٹبال کپ 2027کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان بڑھ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ 2027کی میزبانی کیلئے بولی دی تھی اورایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اکتوبر میں

دونوں ممالک کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ اب بھارت نے میزبانی کیلئے اپنی درخواست واپس لے لی ہے اوراس کی کوئی وجہ بھی سامنے نہیں آئی، اس حوالے سے ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی بیان جاری کیا ہے، بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب کو 2027 کے کپ کی میزبانی ملنے کی توقع ہے اس حوالے سے حتمی اعلان اگلے سال فروری میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔سعودی عرب 3 مرتبہ ایشیا کا چیمپئن رہ چکا ہے اوریہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔خیال رہے کہ چین کورونا وبا کے باعث ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا اوراب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔واضح رہے کہ قطر میں جاری ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دیکر اپ سیٹ کیا تھا اور فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…