ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

شاہدخاقان عباسی نے شہبازگل کیخلاف 2ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کے لئے درخواست دائر کردی

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کیخلاف 2 ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے لئے درخواست دائر کردی،تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی

پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کیخلاف ہرجانہ درخواست پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل سیشن جج ثمینہ حیات نے کیس پر سماعت کی ، درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل نے 31جولائی کی پریس کانفرنس میں سنگین الزامات لگائے،شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے 140ملین بھارتی کمپنی سے لینے کا الزام عائد کیا، بے بنیاد الزامات پر شہباز گل کو لیگل نوٹس بھی بھجوایا گیا،درخواست میں کہا گیا کہ شہباز گل نے سنگین الزامات لگا کر شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، استدعا ہے عدالت شہباز گل کو2ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے،عدالت نے آئندہ سماعت پر شاہدخاقان عباسی کے وکلا سیدلائل طلب کر لیے اور وکلا ہڑتال کیباعث سماعت بغیرکارروائی 19دسمبر تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…