ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

جنرل(ر) باجوہ عمران خان کے اقتدار کیلئے معاون ہوں تو اچھے، ورنہ برے ہیں،طاہر اشرفی کی دھواں دھار پریس کانفرنس

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ عمران خان باجوہ صاحب سے متعلق گفتگو کر رہے ہیں، اگر جنرل(ر) باجوہ عمران خان کے اقتدار کے لیے معاون ہوں تو اچھے، ورنہ برے ہیں،اسلام آباد میں

پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان پہلے کہتے تھے کہ جنرل(ر) باجوہ جمہوریت پسند ہیں،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مشروط مذاکرات کی گنجائش نہیں، فیٹف اور خارجہ امور پر بھی جنرل ریٹائرڈ باجوہ کا کردار اہم رہا ہے،حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، امریکا میں اسلامو فوبیا پر کیا کیا ہو رہا ہے، 2روز قبل امریکی وزارت نے پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے،انہوں نے کہا کہ امریکی وزارتِ خارجہ کے پاس موجود معلومات حقائق پر مبنی نہیں، ہم امریکا کو پاکستان آنے کی دعوت دیتے ہیں،وزیرِ اعظم کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے، کرسمس کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عیسائی، سکھ اور بندو برادری کو مکمل آزادی ہے، امریکی وزیرِ خارجہ سے اپیل ہے کہ اپنا وفد پاکستان بھیج کر حقائق دیکھیں،طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کا نام بھی بلیک لسٹ میں ہے، اس کی بھی مذمت کرتے ہیں، شرعی حکم کے مطابق سعودی مقدس مقامات پر غیر مسلموں کا داخلہ بند ہے،ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا نام اس لسٹ میں شامل نہیں، امریکی کمیشن بھی بھارت کا نام واچ لسٹ میں شامل نہ کرنے پر حیران ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…