ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

حارث رئوف کے ٹیسٹ کھیلنے کے حق میں نہیں ہوں کیونکہ۔۔۔ شاہد آفریدی بھی بول پڑے

datetime 5  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)اسٹار آل رائونڈر کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ حارث رئوف کو ٹیسٹ کرکٹ کھلانے کے حق میں نہیں ہیں، کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پنڈی پچ سے متعلق شاہد آفریدی نے کہا کہ

فاسٹ بولرزکو اس پچ پر بہت جان لگانا پڑے گی، اس پچ پر بولر جان لگائے بغیر بولنگ کرہی نہیں سکتا،شاہد آفریدی نے ٹیسٹ اسکواڈ میں محمد حسنین کو شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حسنین کو ورلڈکپ میں چانس نہیں ملا تو اسے ٹیسٹ کھلانا چاہیے تھا،ٹیسٹ ٹیم میں پہلا حق محمد حسنین کا تھا اس کے بعد محمد علی کا تھا کیوں کہ اس کے پاس پیس تھا جس کی وجہ سے آپ کو وکٹ مل سکتی تھی،سابق کپتان نے کہا کہ میں حارث رئوف کے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بالکل حق میں نہیں ہوں کیونکہ حارث کو ہم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے جتنا بچا کر رکھیں گے اتنا ٹیم کو فائدہ ہوگا،دوسری جانب سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بھارت کے لوگ پاکستان کو بھارت میں کرکٹ کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کے تعلقات ہمیشہ کرکٹ کی وجہ سے بہتر ہوئے،دوران گفتگو صحافی نے شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے کرکٹ عمران خان کو دیکھ کر شروع کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…