جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

بڑے بڑے کھلاڑیوں کی چھٹی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد نئی بھارتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد نئی بھارتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ۔اگلے ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگیم، زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے ،ٹیسٹ تک محدود ہوں گے’بھارتی بورڈ آفیشل

نئی دہلی ( این این آئی) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل تک نہ پہنچنے کے بعد بھارتی بورڈ نے نئی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے گفتگو میں مستقبل کا پلان بتاتے ہوئے کہا کہ اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بالکل نئی ٹیم ہوگی۔بھارتی بورڈ آفیشل کے مطابق اس دوران زیادہ تر سینئر کھلاڑی ون ڈے اور ٹیسٹ تک محدود ہوں گے، یہ طے ہے کہ اگلے ایڈیشن 2024ء میں کئی سینئر کھلاڑی نہیں ہوں گے۔ بھارتی بورڈ کے آفیشل کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی نے کبھی کسی کھلاڑی کو ریٹائر ہونے کے لیے نہیں کہا، آئندہ برس فوکس ون ڈے کرکٹ پر ہوگا ٹی ٹونٹی کم ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس بھارت نے مجموعی طور پر صرف 12 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے ہیں جن میں نئے کمبی نیشن کو موقع ملے گا۔واضح رہے کہ 10نومبر کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹ سے بدترین شکست دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…