راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر عارف علوی نے ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی، ایوان صدر کے مطابق جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہو گا، امکان ہے کہ 29 نومبر کو تقریب ہو گی اور جنرل قمر جاوید باجوہ کمان نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے حوالے کر دیں گے۔