پی آئی اے کے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کی وارننگ ،اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد(آئی این پی ) پی آئی اے کے طیارے کو انجن میں آگ لگنے کی وارننگ پراسلام آباد ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)کے مطابق اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد آرہا تھا، طیارے نے ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مے ڈے کی کال دی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جہاز نے 10 بجکر 41 منٹ پر رن وے 28 ایل پر بحفاظت لینڈ کیا جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 10 بج کر 51 منٹ پر پارکنگ بے پہنچا جبکہ فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ آئی، احتیاطا انجن نمبر 2 کو بند کر دیا گیا اور طیارے کو ایک انجن پر بحفاظت لینڈ کروایا، طیارے میں 54 مسافر سوار تھے۔ سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ مے ڈے کی کال ملنے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس اور آگ بجھانے والی گاڑیوں کو تعینات کیا گیا اور طیارے نے رن وے پر لینڈ کیا۔ طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم

Javed Chaudhry Today's Column

زندگی کا کھویا ہوا سرا


Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…