منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کاظم علی ملک نے الیکشن کمیشن کی پیشکش ٹھکرا دی، حلقہ بندیوں کی اپیلیں سننے سے انکار

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) 2013 کے انتخابات سے متعلق اپیلوں کی سماعت کرنے والے جسٹس ریٹائرڈ کاظم علی ملک نے حلقہ بندیوں کی اپیلیں سننے کے لیے جج مقررکئے جانے کی پیشکش ٹھکرا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبیونل کے سابق جج کاظم علی ملک کوایک خط لکھا تھا جس میں انہیں بلدیاتی حلقہ بندیوں سے متعلق اپیلوں کی سماعت کیلیے جج مقررکرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

مزید پڑھئے: عمران خان ریحام اور جمائمہ کے درمیان پھنس گئے

جسٹس کاظم علی ملک نے الیکشن کمیشن کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے تحریری جواب میں کہا ہے کہ وہ الیکشن ٹربیونل کے جج نہیں رہے اس لیے قانون کے مطابق اپیلوں کی سماعت نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھئے: سندھ ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کاشیڈول جاری

واضح رہے کہ کاظم علی ملک نے ہی این اے 122 اوراین اے 125 پرہونے والے انتخابات کو کالعدم قراردیتے ہوئے وہاں دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔سردارایاز صادق کی کامیابی کالعدم قراردیئے جانے کے بعد پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے الزام عائد کیا تھا کہ کاظم علی ملک مسلم لیگ (ن) کے خلاف تعصب رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیٹے کے لئے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کی درخواست کی تھی جسے قیادت نے مسترد کردیا تھا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…