منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سندھ ، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کاشیڈول جاری

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ، سندھ کے 15 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں پولنگ 19 نومبر کو ہو گی۔ سندھ اور پنجاب میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 19 نومبر کو ہو گی۔کاغذات نامزدگی 13 سے 17 ستمبر تک وصول کیےجائیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہو گی۔کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 6 اکتوبر تک جمع کرائی جائیں سکیں گی اور 12 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلے سنائیں جائیں گے۔کاغذات نامزدگی 13 اکتوبر کو واپس لیے جائیں گے۔14 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیں گی۔ 19 نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 اضلاع میں پولنگ ہو گی، ان میں مٹیاری،ٹنڈو الہ یار،ٹنڈو محمد خان ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، شہید بے نظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ،میرپور خاص ،عمر کوٹ اور تھر پارکر شامل ہیں جبکہ پنجاب کے جن 12 اضلاع میں انتخابات ہوں گے ان میں خانیوال،ساہیوال،ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ،سرگودھا،میانوالی،شیخوپورہ،حافظ آباد،منڈی بہاوالدین،،اٹک اور جہلم شامل ہیں۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…