سیلاب متاثرین کیلئے عطیات،عمران خان کو 15 ارب نہیں 4 ارب 30 کروڑ روپے ملے، ثانیہ نشتر کا اعتراف

21  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کو سیلاب متاثرین کیلئے عطیات ملنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے 4 ارب 30 کروڑ روپے ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں ثانیہ نشتر نے کہا کہ میراتھون میں عمران خان کو 15 ارب روپے

کے عطیات کے وعدے کئے گئے تاہم ابھی تک انہیں صرف 4 ارب 30 کروڑ روپے ہی آئے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ ملنے والے عطیات میں سے ایک ارب 30 کروڑ روپے خیبر پختونخوا حکومت کو دیئے جو خرچ ہوچکے، پنجاب میں 2 ارب روپے کی تقسیم ایک روز قبل شروع کی گئی۔ثانیہ نشتر نے کہا کہ سندھ میں ایک ارب روپے نقصانات کا ڈیٹا ملنے پر تقسیم کیے جائیں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ متاثرین کو ادائیگی بینکوں میں بائیومیٹرک سے اور سی سی ٹی وی کے سامنے ہوگی، اس کے لئے پنجاب بینک اور خیبر بینک عطیات پر سروس چارجز نہیں لے رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 18 ملین ڈالر کے کریڈٹ کارڈ عطیات مل ہی نہیں سکے، ڈونرز سے ٹیکس فری عطیات لینے کیلئے امریکا میں اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو سیلاب متاثرین کیلئے عطیات ملنے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر نے 4 ارب 30 کروڑ روپے ملنے کا اعتراف کیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



زندگی کا کھویا ہوا سرا


ڈاکٹر ہرمن بورہیو کے انتقال کے بعد ان کا سامان…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…