بنگلور (این این آئی)بھارت کے شہر بنگلورو کا انجینئرنگ کالج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بنگلورو کے انجنیئرنگ کالج میں ایک ثقافتی پروگرام جاری تھا کہ اس دوران ایک لڑکی اور 2 لڑکوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگادیئے۔پاکستان زندہ باد کے نعروں کی ویڈیو کالج میں وائرل ہوگئی جس کے بعد تینوں طلبہ کے خلاف بنگلوروں کے مراٹھا بلی پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔تینوں طلبہ کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم انہیں بغیر پیشگی اطلاع شہر سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔