لاہور (این این آئی)لاہور کے جیلانی پارک میں پنجاب حکومت کے ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شہریوں نے عمران خان کے خلاف نعرے لگادیے،خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔لاہور کے جیلانی پارک میں پی ایچ اے کے زیر اہتمام ونٹر فیملی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے سینئرصوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے خطاب کے دوران عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی گئی، خواتین اور بچے ’’گھڑی چور‘‘ اور ’’چور، چور‘‘ کے نعرے لگاتے رہے۔میڈیا ر پورٹ کے مطابق عمران خان کے خلاف نعرے بازی کرنے والوں نے اسٹیج کی طرف بڑھنے کی کوشش کی توسکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک دیا۔