لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، تقریب میں نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔عمیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی شادی کی تقریب لاہور میں ہوئی، جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔
انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی ،شاہد آفریدی ، محمد حفیظ، شعیب اختر اور وقاریونس سمیت دیگر کھلاڑی بھی شریک تھے جنہوں نے انضمام الحق کو مبارک باد دی۔قومی کرکٹرز کو دیکھ کر مہمانوں نے بابر اعظم سمیت دیگر کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہو رہی ہیں۔یاد رہے کہ 14 نومبر کو سرگودھا میں قومی کرکٹ ٹیم کیسابق کپتان انضام الحق کی بیٹی کی مہندی کی تقریب ہوئی تھی، جس میں گھوڑا ڈانس کیا گیا۔عمیمہ حق اور ملک محسن مسعود کی مہندی کی تقریب میں سابق کرکٹر مشتاق احمد کو بھی پگڑی پہنائی گئی تھی۔
Video Form Former Pakistan Test Captain Inzimam-ul-Haq’s Daughter wedding#inzimamulhaq #inzidaughter #babarazam #shahidafridi #shaheenafridi #imamulhaq pic.twitter.com/ThIUT81f5g
— Muhammad Khalid Hussain (@mkh511) November 17, 2022