ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

سعودی ہیرو نے گولڈ میڈل لیتے ہوئے ماں کے قدم چوم کر دل موہ لئے

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی ہیرو سعودی ہیرو نے گولڈ میڈل لیتے ہوئے ماں کے قدم چوم کر لوگوں کے دل موہ لئے، ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گا اور ماں سے محبت کے جذباتی مناظر دیکھ کر صارفین نے تعریفی تبصروں کی بھر مار کردی ۔ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ میں سعودی چیمپئن

محمد آل مخلص کو بلیو بیلٹ ماسٹرز کیٹیگری میں عالمی گولڈ میڈل کا تاج پہنایا گیا۔گفتگو کرتے ہوئے سعودی محمد آل مخلص نے اس کامیابی کے بعد زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: میرے احساسات ناقابل بیان ہیں اور میری خوشی بہت زیادہ ہے، جو کچھ حاصل ہوا اس کے لیے الحمد للہ، میں وطن کیلئے سونے اور مہنگے ترین تمغہ لیکر واپس آرہا ہوں۔محمد آل مخلص نے بتایا میں نہیں جانتا تھا کہ میری والدہ موجود ہیں، سعودی عرب سے باہر اپنے بیٹے فہد کے علاج کے لیے سفر پر جانے کی وجہ سے میں ایک سال سے ان سے نہیں ملا تھا لیکن میڈل حاصل کرنے کے بعد میں اس وقت حیران رہ گیا جب میری والدہ چیمپیئن شپ میں مجھے سونے کا تمغہ دینے کیلئے پوڈیم پر آئیں، میں اپنے آپ پر قابو نہیں رکھ سکا جب تک کہ میں اس کے قدموں پر نہ اتر گیا اور ان کو چومتا رہا۔ انہوں نے کہا میں اس پر فخر اور عزت محسوس کرتا ہے اور اس کے احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، ماں کی موجودگی نے میرے اندر جوش پیدا کر دیا تھا۔انہوں نے مزید بات جاری رکھی اور کہا کہ جیو جِتسو کا کھیل اپنے دفاع کے لیے ایک اہم کھیل ہے۔ اس کے کچھ قوانین ہیں جو دوسرے کھیلوں سے مختلف ہیں۔ اس کھیل میں مختلف بیلٹ ہیں، ہر رنگ سے کھلاڑی کی مہارت کی ڈگری ظاہر ہوتی ہے ۔ سفید رنگ کی بیلٹ ابتدائی مہارت والے افراد کا بتاتی ہے۔ بلیک بیلٹ پیشہ ور افراد کو نشاندہی کرتی ہے۔

اور سعودی جیو جِتسو فیڈریشن نے اپنے ٹویٹر اکانٹ پر کہا کہ محمد آل مخلص نے سعودی عرب کے لیے بارہواں تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ابوظہبی ورلڈ پروفیشنل جیو جِتسو چیمپئن شپ کے 14ویں ایڈیشن کے مقابلوں کا آغاز حال ہی میں کیا گیا تھا جس میں 100 ممالک کے 5000 مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…