جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اونٹ نے 5نوجوانوں کو مار ڈالا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں الافلج کے مغرب میں الاحمر روڈ پر 5 سعودی نوجوان اس وقت جاں بحق ہوگئے جب ان کی کار ایک اونٹ اسے ٹکرا گئی تھی، حادثہ کے بعد شہریوں میں غم اور غصے کی کیفیت پھیل گئی۔سعودی شہری سوشل میڈیا پر اس المناک حادثے کی تفصیلات شیئر کرنے میں مصروف رہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اونٹوں کے مالکوں پرشدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مالکان نے بے گناہوں کو مارنے کیلئے اپنے اونٹوں کو آزاد چھوڑ دیا تھا۔ذرائع نے اطلاع دی کہ ایک آوارہ اونٹ ایک ایلانٹرا گاڑی سے ٹکرا گیا جس میں 5 نوجوان سوار تھے۔ الافلج سے 30 کلومیٹر مغرب میں ریڈ روڈ پر حادثہ پیش آیا اور گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔بہت سے ٹویٹر صارفین نے 5 نوجوانوں کی موت کا سبب بننے والے اونٹ کے مالک کو نصیحت کرتے ہوئے پیغامات بھی بھیجے اور مطالبہ کیا کہ اس کا احتساب کیا جائے۔ہیش ٹیگ #الاحمر_الافلاج، اور #الروسان_روڈ_ٹریجک، ٹویٹر پر ٹرینڈ میں سرفہرست رہے۔صارفین نے حادثے اور جوانوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کی کہ وہ اس سڑک کی تنگی اور اس پر ٹرکوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے خطرات بڑھنے کے باعث رفتار کو کنٹرول کرنے کیلئے مداخلت کریں۔علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کے بقیہ حصے کی لائٹنگ مکمل کی جائے۔ یاد رہے الاحمر میونسپلٹی کی کوششوں کے نتیجے میں اس روڈ کا ایک بڑا حصے پر لائٹنگ کا کام مکمل ہوگیا ہے اور اس کا صرف 30 کلومیٹر کا حصہ باقی رہ گیا ہے۔جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک نے جانوروں کے مالکان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اونٹوں کو منظور شدہ سڑک کے احاطے سے ہٹا دیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اونٹ مالکان اپنے اونٹوں کو روڈز سے دور رکھنے کا اہتمام کریں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…