ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

کوئی بندہ اپنا نہیں ہوتا،وفاداری اپنے ادارے کے ساتھ ہوتی ہے ،نوازشریف کا تجربہ دیکھ لیں،آرمی چیف کی تعیناتی پر وزیر دفاع کا ردعمل

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایک ہفتے میں شروع ہوجائیگا۔ ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ کوئی بندہ اپنا نہیں ہوتا ان کی وفاداری اپنے ادارے کے ساتھ ہوتی ہے،نوازشریف کا تجربہ دیکھ لیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ طریقہ کار کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم ہاس نام بھجوانے کیلئے خط لکھتا ہے اور وزارت دفاع اس کے جواب میں ڈوزیئر بھیجتی ہے، ناموں کی تعداد سے فرق نہیں پڑیا۔انہوںنے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے وقت وزیراعظم نے فیصلہ آخری2 دن میں کیاتھا جبکہ جنرل راحیل شریف کے وقت بھی 2 دن پہلے تک صورتحال فلوڈ تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کی مایوسی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ہے، آرمی چیف کی تعیناتی ہی عمران خان کا سار اسیاپا ہے، عمران خان کا کوئی اصول اور روایت نہیں۔تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق انہوںنے کہاکہ 40،50 افراد پنجاب اور کے پی پولیس کیساتھ سڑک بلاک کرکے بیٹھے ہیں، ایک شخص ملک کے سسٹم کو تباہ کرنے کے چکر میں ہے تاہم گور نرراج نہیں لگنا چاہیے،29 نومبر تک صبر کرنا چاہیے۔وزیردفاع نے کہا کہ عمران خان 9 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کررہا ہے، وفاق میں بھی 4 سال حکومت کی، کوئی ایک وعدہ پورا کیا؟ عمران خان ہماریساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بند ہوا تھا 4دن تک جیل میں روتا رہا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…