جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

امریکی انتخابات میں کئی پاکستانی کامیاب

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں وسطِ مدتی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جبکہ کئی پاکستانی امریکنز کے کامیاب ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی ٹیکساس ریاستی

اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ایک اور پاکستانی امریکن ڈاکٹر سلیمان لالانی کے رکنِ ٹیکساس ریاستی اسمبلی منتخب ہونے کا امکان روشن ہے۔پاکستانی امریکن ڈاکٹر آصف محمود پر حریف یونگ کم کو برتری حاصل ہے۔علی سجاد تاج مسلسل تیسری بار آرٹیشیا شہر کے میئر منتخب ہو گئے۔علی سجاد تاج کیلی فورنیا میں ڈیمو کریٹک پارٹی ڈیلیگیٹ بھی ہیں، انہوں نے مسلسل 3 بار میئر بن کر ہیٹ ٹرک کر دی۔امریکی انتخابات میں اب تک ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکن کو 191 اور ڈیمو کریٹس کو 167 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔ان انتخابی نتائج کے بعد سینیٹ میں ری پبلکنز کی 46 اور ڈیمو کریٹس کی 47 نشستیں ہونے کا امکان ہے۔ابتدائی اندازوں کے مطابق ایوانِ نمائندگان میں ری پبلکنز کی برتری کا امکان زیادہ ہے۔کانگریس میں طاقت کا توازن ری پبلکنز کے پلڑے میں آیا تو ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن مضبوط ہو گی جس سے صدر جو بائیڈن کے لیے اگلے 2 سال مشکل ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…