بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

الیکشن سے سلیکشن تک سارے فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے، شیخ رشید

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے۔اپنی ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی کے اجلاس اورلندن میں ہونے والی

میٹنگ اہم فیصلوں کا فائنل رائونڈ ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ الیکشن سے لے کر سلیکشن تک سارے اہم فیصلے اسی مہینے راولپنڈی میں ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نااہل اور غیر مقبول حکومت معاشی، سیاسی اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، غیر ملکی دوروں پر جتنا خرچ ہوا اتنی امداد نہیں ملی۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی راولپنڈی آنے کی تاخیراہم حکمت عملی کاحصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ ایف آئی آرنہ کٹنے کا طعنہ دینے والوں کی اپنی سیاسی پتنگ کٹنے والی ہے، قوم سڑکوں پر ہوگی، یہ لندن میں نیوایئر منا رہے ہوں گے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی خواہشیں دم توڑ جائیں گی، مولانا فضل الرحمان قل پڑھائیں گے۔انہوںنے کہاکہ وطن کیلئے کفن پہننے والے ادارے ملک بچائیں گے،الیکشن کرائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…