جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل کب شروع ہوگا وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتا دیا

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(آئی این پی)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا عمل ابھی شروع نہیں ہوا تاہم ایک ہفتے میں شروع ہوجائیگا۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی بندہ اپنا نہیں ہوتا ان کی وفاداری اپنے ادارے کے ساتھ ہوتی ہے۔

نوازشریف کا تجربہ دیکھ لیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ طریقہ کار کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کیلیے وزیراعظم ہاس نام بھجوانے کیلئے خط لکھتا ہے اور وزارت دفاع اس کے جواب میں ڈوزیئر بھیجتی ہے، ناموں کی تعداد سے فرق نہیں پڑیا۔ان کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے وقت وزیراعظم نے فیصلہ آخری2 دن میں کیاتھا جبکہ جنرل راحیل شریف کے وقت بھی 2 دن پہلے تک صورتحال فلوڈ تھی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مایوسی آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق ہے، آرمی چیف کی تعیناتی ہی عمران خان کا سار اسیاپا ہے، عمران خان کا کوئی اصول اور روایت نہیں۔تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 40،50 افراد پنجاب اور کے پی پولیس کیساتھ سڑک بلاک کرکے بیٹھے ہیں، ایک شخص ملک کے سسٹم کو تباہ کرنے کے چکر میں ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ گور نرراج نہیں لگنا چاہیے،29 نومبر تک صبر کرنا چاہیے۔وزیردفاع کا کہنا تھا کہ عمران خان 9 سال سے خیبرپختونخوا میں حکومت کررہا ہے، وفاق میں بھی 4 سال حکومت کی، کوئی ایک وعدہ پورا کیا؟ عمران خان ہماریساتھ عدلیہ بحالی تحریک میں بند ہوا تھا 4دن تک جیل میں روتا رہا تھا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…