اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن کامران خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے اچانک 9 نومبر کو یومِ اقبال کی چھٹی بحال کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ قومی تعطیل کے لیے دوپہر کو کیے گئے اچانک اعلان نے سب کو دنگ کر دیا۔ یہ فیصلہ کاروبار اور صنعت کے لیے سب سے زیادہ چونکانے والا ہے کیونکہ اس نے اچانک پروڈکشن سائیکل میں بگاڑ پیدا کیا ہے اور طے شدہ مصروفیات، میٹنگز اور ایونٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ٹوٹی پھوٹی معیشت ایسے جھٹکے برداشت نہیں کر سکتی۔کامران خان کے مطابق اس دن اور دور میں جب ہماری معیشت کے لیے ہر ڈالر اور سینٹ کی اہمیت ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے قلم کے ایک جھٹکے سے قومی تعطیل کا اعلان کر کے قومی معیشت کو کم از کم 100 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔