اسلام آباد (این این آئی)جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنیکی سفارش کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آبادہائی کورٹ کے3 ایڈیشنل ججز مستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حتمی منظوری کے لیے ججز کے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیج دئیے گئے ہیں۔