معجزہ کوچ معجزہ
سڈنی ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مداحوں کی طرح ٹیم کے بولنگ کوچ بھی حیران ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیرانی اور پریشانی کو فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے دور کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہنواز دھانی نے پیغام میں لکھا کہ بڑے میچ کے لیے واپس سڈنی پہنچ گئے ہیں لیکن شان ٹیٹ مجھ سے وہی سوال پوچھتا رہتا ہے
۔شاہنواز دھانی نے لکھا کہ بولنگ کوچ مجھ سے یہی پوچھتے رہے کہ یہ کیسے ہوا دھانی؟شاہنواز دھانی نے بتایا کہ شان ٹیٹ کو میرا جواب ایک ہی تھا
معجزہ کوچ معجزہ۔واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج بروز بدھ کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا
جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔